ْترجمان اے پی ایم ایل کی پرویز مشرف کے بطور اینکرپرسن ٹی وی چینل سے منسلک ہونے کی تردید

بدھ 1 مارچ 2017 21:45

ْترجمان اے پی ایم ایل کی پرویز مشرف کے بطور اینکرپرسن ٹی وی چینل سے ..
سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان نے آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف کے حوالے سے پھیلی خبروں کہ 'سابق صدر بطور اینکر ایک ٹی وی چینل سے منسلک ہو گئے ہیں' کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے ٹی وی کے ہفتہ وار پروگرام میں صرف پاکستان سے متعلقہ مسائل اور ان کے ھل سے متعلق اینکر پرسن کے سوالوں کے جواب دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہی.

(جاری ہے)

اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ کسی مخصوص ٹی وی چینل سے وابستہ ہو گئے ہیں اور نہ ہی انہوں نے اس طرح کی کوئی یقین دہانی کرائی ہی. ترجمان کے مطابق سابق صدر ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیت ہیں جو مقامی اور بین الاقوامی میڈیا پر ملکی و قومی مفادات کا دفاع کرتے ہیں اور ہمیشہ پاکستان سے متعلق موضوعات پر مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیتے ہیں. لہذا اس غلط فہمی کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے کہ پرویز مشرف کسی بھی طرح سے کسی مخصوص ٹی وی چینل سے منسلک ہو گئے ہیں. پرویز مشرف حسب سابق پاکستان کا تشخص اجاگر کرنے کے لئے رابطہ کرنے والے ٹی وی چینلز کو انٹرویوز دیتے رہیں گی.

متعلقہ عنوان :