Live Updates

پی ایس ایل فائنل،شائقین کو سٹیڈیم تک پہنچانے کے لئی5مارچ کوشٹل بس سروس چلائی جائے گی ،وزیر اعلی کا اعلان

بدھ 1 مارچ 2017 21:39

پی ایس ایل فائنل،شائقین کو سٹیڈیم تک پہنچانے کے لئی5مارچ کوشٹل بس سروس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد پوری قوم کی خواہش ہے اور خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے کرکٹ کے شائقین کو سٹیڈیم تک پہنچانے کے لئی5مارچ کوشٹل بس سروس چلائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنی زیر صدارت ہونے والے پی ایس ایل فائنل انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ایس ایل فائنل کے انعقاد پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل ایک میگاایونٹ ہے اور اس ایونٹ کی کامیابی کے لئے دن رات محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی ایل فائنل کا انعقاد پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے اور اس موقع پر روٹ سمیت پورے شہر کو برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا۔(اے ملک)
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :