زرداری کا موقف اصولی ،نوازشریف کے فکر میں کئی الجھائو ہیں ،حکومت کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے، مہرین انور راجہ

بدھ 1 مارچ 2017 21:39

زرداری کا موقف اصولی  ،نوازشریف کے فکر میں کئی الجھائو ہیں ،حکومت کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا موقف اصولی ہے ،نوازشریف کے فکر میں کئی الجھائو ہیں جس وجہ سے حکومت کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کئے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ عوام ان سے محبت کرتے ہیں ، پیپلزپارٹی کے قائدین نے ہمیشہ وزنی موقف اختیار کیا اور ملک کو مشکل صورت حال سے نجات دلائی ،نوازشریف کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک کے مسائل میں اضافہ ہوا اور ابھی تک ان مسائل کے حل کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ،وفاقی حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہوگئی ہے ،نوازشریف کے پاس عوام کے مسائل کا کوئی حل نہیں ہے وہ صرف دعوے کررہے ہیں ۔