پالتو بلی ہلاکت کیس، ویٹنری ڈاکٹر کے خلاف ڈھائی کروڑ ہرجانے کا مقدمہ بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

بدھ 1 مارچ 2017 21:39

پالتو بلی ہلاکت کیس، ویٹنری ڈاکٹر کے خلاف ڈھائی کروڑ  ہرجانے کا مقدمہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) پالتو بلی ہلاکت کیس، ویٹنری ڈاکٹر کے خلاف ڈھائی کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو گیا، آئندہ سماعت مورخہ21مارچ کو ہو گی، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی رہائشی خاتون نے اپنی پالتو بلی کی ہلاکت پر پیٹس اینڈ ویٹس کلینک کے ویٹنری ڈاکٹر کے خلاف ڈھائی کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، خاتون سندس ہورین کی طرف سے دائر کردہ اس ہرجانے کے دعویٰ پر سماعت گزشتہ روز اقتصادی تعاون کی تنظیم کے اجلاس کے باعث کی گئی مقامی تعطیل کی نظر ہو گئی، وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے جس پر ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے مقدمہ کی سماعت آئندہ21مارچ تک ملتوی کر دی، بلی کی مالکن کا دعویٰ ہے کہ بلی کی موت ڈاکٹر کی طرف سے علاج میں غفلت پر ہوئی، تاہم عدالت نے سائلہ کی میڈیکل اور بلی کی قبر کشائی سے متعلق درخواست خارج کر دی تھی(وقار)

متعلقہ عنوان :