نادرا بلڈنگ کرپشن کیس،س ڈی جی نادرا طاہراکرم کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع

بدھ 1 مارچ 2017 21:34

نادرا بلڈنگ کرپشن کیس،س ڈی جی نادرا طاہراکرم کے جسمانی ریمانڈ میں ایک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) نادرا بلڈنگ کرپشن کیس،سینیئر سول جج نے ڈی جی نادرا طاہراکرم کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی،ایف آئی اے حکام نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا، ایف آئی حکام نے موقف اپنایا کہسپیشل سنٹرل جج کی رخصت کے باعث ملزم کوان کے روبرو پیش نہیں کرسکے ،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کا ایک روزہ ریمانڈ دیا جائے،فاضل جج نے ڈی جی نادرا کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے آج ملزم کو سپیشل سنٹرل جج کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا، واضح رہے کہ ڈی جی نادرا طاہر اکرم پر نادرا بلڈنگ کرائے پر لے کر کروڑوں روپے کی خوردبرد کرنے کا الزام ہے جس پر وفاقی وزیر داخلہ کے حکم پر ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے۔

(عدنان یوسف)

متعلقہ عنوان :