چیرمین نادرا کی حاضری اسلام آباد ہائیکورٹ نے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے

چیرمین نادرا کی عدالت میں معافی نامہ دے کر تین مارچ کو پیش ہونے کی یقین دہانی

بدھ 1 مارچ 2017 21:34

چیرمین نادرا کی  حاضری  اسلام آباد ہائیکورٹ نے کے ناقابل ضمانت وارنٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) چیرمین نادرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری عدالت حاضرہونے کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ نے واپس لے لئے،عدالت میں معافی نامہ دے کر تین مارچ کو پیش ہونے کی یقین دہانی کروادی۔

(جاری ہے)

2016 میں توہین عدالت کی دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے کی، دوران سماعت درخواست گزار وقاص ملک ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ چئیرمین نادرا نے 2010 کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا ہے عدالتی فیصلے کے مطابق چئیرمین نادرہ ایف آئی اے اور پولیس کو ریونیو کے لیے بائیومیٹرک سسٹم تک رسائی دینے کا حکم دیا گیا تھا جس پر تا حال عمل نہیں کیا گیا ،کمشنر اسلام آباد آرڈر ماننے کو تیار ہیں لیکن چئیرمین نادرہ عدالتی فیصلے پر عمل در آمد کرنے سے انکاری ہیں جس پر عدالت نے چئیرمین نادرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 3 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا تاہم چیرمین نادرا ہ عثمان مبیناپنے وکیل کے ہمراہ ہائی کورٹ پہنچ گئے اور موقف اپنایا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکا تو جسٹس نورالحق قریشی نے چیرمین نادرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے احکامات واپیس لیتے ہوئے عدم حاضری پر عدالت سے معافی مانگ لی اور تین مارچ کو پیش ہونے کی یقین دہانی کروادی۔

۔(حسن رضا)

متعلقہ عنوان :