صوبائی حکومت نے تعلیم کے فروغ کیلئے ریکارڈاقدامات اٹھائے ہیں،مشتاق غنی
بدھ 1 مارچ 2017 21:19
(جاری ہے)
پرویز خٹک نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت نے تعلیم کا بجٹ 150 ارب روپے تک بڑھادیا ہے۔ اس موقع پر مشیر اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے واضح کیاکہ ماضی کی حکومتوں نے تعلیم کے شعبے میں محض اعلانات کیے۔
جس کوموجودہ حکومت عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام یونیورسٹیوں کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں جبکہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے ملک میںپہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے۔ مشتاق احمد غنی نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے صوبے بھرمیں 210 کالجز کام کررہی ہیں جبکہ 2012 میںان کالجز کی تعداد صرف 152 تھی ۔اس کے علاوہ سرکاری کالجز میں طالبعلموں کی تعداد 180351 ہوچکی ہے جبکہ 2012 میں طالبعلموں کی تعداد 130045تھی۔ مزید براں موجودہ حکومت نے صوبے بھر میں 5 نئی یونیورسٹیاں بھی قائم کی ہیںجبکہ صوبے کی یونیورسٹیوں میںتحقیق کے فروغ کے لئے موجودہ حکومت ریسرچ گرانٹ بھی فراہم کررہی ہیں جبکہ اپلائڈ سائنسزکے شعبے میںآسٹریا کی 4 یونیورسٹیوں سے معاہدہے ہوچکے ہیں جس سے خیبرپختونخوامیںطالبعلموں کواپلائڈسائنسز پڑھائی جائیںگی اوران کوآسٹریا کی یونیورسٹیوں کی ڈگریاں دی جائیںگی۔ اس موقع پر مشتاق احمد غنی نے کہا کہ صوبے میںاعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کوالٹی سیل بھی قائم کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر مشتاق احمد غنی نے ورکشاپ کے شرکاء سے اپیل بھی کی کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لئے اصلاحات تجویزکریں اوریقین دہانی کرائی کہ موجودہ حکومت تمام وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ان تجاویز کوعملی جامہ پہنائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.