سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے متعلق دو درخواستیں غیرموثرہونے پر نمٹا دیں

بدھ 1 مارچ 2017 21:19

سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے متعلق دو درخواستیں غیرموثرہونے پر نمٹا ..
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے متعلق دو مختلف افرادکی جانب سے دائر کی گئی درخواستیں غیرموثرہونے پر نمٹا دیں۔

(جاری ہے)

بدھ کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ کی درخواست سمیت دومختلف درخواستوں کی سماعت اپنے چیمبر میں کی۔ دونوں درخواست گزاروں نے پانامہ کیس میں فریق بننے کی استدعاکی تھی۔چیف جسٹس نے دونوں درخواستوںکوغیرموثرقراردیتے ہوئے نمٹادیا ۔