سپریم کورٹ نے تارکین وطن پاکستانیوں کو شناختی کارڈ کے اجرا پر فیس وصولی بارے تحریری جواب طلب کر لیا

بدھ 1 مارچ 2017 21:19

سپریم کورٹ نے تارکین وطن پاکستانیوں کو شناختی کارڈ کے اجرا پر فیس وصولی ..
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) سپریم کورٹ نے تارکین وطن پاکستانیوں کو شناختی کارڈ کے اجرا پر زائد فیس وصولی کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی ،عدالت نے نادراسے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایاجائے کہ تارکین وطن پاکستانیوں سے کارڈ کے اجرا اورمنسوخی پر فیسوں کا تعین کس طرح کیاجا تاہے، تارکین وطن پاکستانی ہمیں بہت عزیز ہیں جودن رات مخنت کرکے زرمباد لہ کے ذریعے قومی ترقی میں اپناکردار ادا کررہے ہیں۔

بدھ کوچیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے چیرمین نادرا سے استفسارکیاکہ کیاآپ نے تارکین وطن پاکستانیوں کوکارڈ کے اجراء اورمنسوخی کی فیس کے حوالے سے ورکنگ پیپر عدالت کودکھایا جائے ۔

(جاری ہے)

جس پرچیرمین نادرا نے بتایاکہ کارڈ کے اجرا ء اور منسوخی کی فیس 2012 ء سے تبدیل نہیں ہوئیں ، نادرا یورپ میں مقیم پاکستانیوں سے معمول کے کارڈ پر72،ارجنٹ پر83 جبکہ ایگزیکٹو کارڈ پر100ڈالر وصول کرتی ہے ، اس طرح غیرملکی شہریت ترک کرنے والے نادرا سے پاکستان اوریجن کارڈ بنواتے ہیں،اوریجن کارڈ کے نارمل چارجز150،ارجنٹ کے 200 جبکہ ایگزیکٹو کے چارجز 250 ڈالر ہیں تاہم منسوخی کے 300ڈالر چارج کیے جاتے ہیں ،چیف جسٹس نے تارکین وطن پاکستانیوں سے شناختی کارڈ کے اجراء اورمنسوخی کی فیس کے بارے میں تحریری رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :