سندھ کے نوجوانوں کے لئے گورنر ہائوس کے دروازے کھلے ہیں‘یوتھ پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے مستقبل کے لیڈروں کی تیاری خوش آئند ہے، گورنر سندھ محمد زبیر کا یوتھ پارلیمنٹ ممبرز 2017ء کی تقریب حلف برداری سے خطاب

بدھ 1 مارچ 2017 21:16

سندھ کے نوجوانوں کے لئے گورنر ہائوس کے دروازے کھلے ہیں‘یوتھ پارلیمنٹ ..
کراچی ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی کل آبادی کا 60 فیصد نواجوانوں پر مشتمل ہے اور یہ نوجوان پاکستان کے لئے امید کی کرن ہیں‘ مستقبل میں نوجوان ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، سندھ کے ہر نوجوان کے لئے سندھ گورنر ہائوس کے دروازے کھلے ہوئے ہیں، یوتھ پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے مستقبل کے لیڈروں کی تیاری خوش آئند ہے امید ہے ماضی میں جو غلطیاں و کوتاہیاں سیاستدانوں سے سرزد ہوئی وہ یہ نوجوان لیڈر نہیں دہرائیں گے کیونکہ یہ تربیت یافتہ نوجوان ہیں ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں یوتھ پارلیمنٹ ممبرز 2017ء کی تقریب حلف برداری سے کیا ۔ اس موقع پر یوتھ پارلیمنٹ کے بانی و چیئر مین رضوان جعفر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ یوتھ پارلیمنٹ جدید پاکستان تحریک کا آغاز کرنے جارہی ہے اس مہم کے ذریعہ پورے ملک کے نوجوان اپنے شہروں کی بہتر اندا ز میں خدمت کرسکیں گے ، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر نئی سوچ اور تعمیر کے ساتھ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں گے اس ضمن میں ،میں ہر لمحہ آپ نوجوانوں کے ساتھ ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام سٹی تھنکرز فورم جدید پاکستان تحریک ، یوتھ پارلیمنٹ پروفیشنل فورم ، یوتھ پارلیمنٹ ڈیبٹ کونسل ،روڈ سیفٹی پروگرام اور کیمپس ڈرائیو قابل تعریف ہیں خاص طور پر سندھ کے تعلیم اداروں میں یوتھ پارلیمنٹ کے چیپٹرز قائم ہونے سے طلبہ یونین کا خلا یوتھ پارلیمنٹ پُر کرسکے گی۔

متعلقہ عنوان :