سفارت کاروں کی تربیت نہایت اہم ہے‘ گورنر سندھ
سی پیک منصوبہ گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، فارن سروسز اکیڈمی کے تحت غیرملکی سفارت کاروں کے لئے منعقدہ 25 ویں ایڈوانسڈ ڈپلومیٹک کورس کے 37 رکنی وفد سے گفتگو
بدھ 1 مارچ 2017 21:16
(جاری ہے)
وفد کی سربراہی فارن سروسز اکیڈمی کے ڈائریکٹر پروگرامز سجاد حید ر خان کررہے تھے ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال ، ہمسایہ ممالک سے پاکستان کے سفارتی تعلقات اوران میں مزید اضافہ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات ، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جغرافیائی اہمیت کے باعث نہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کے امن کے لئے پاکستان کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ، دنیا کو پرامن بنانے کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہمیشہ فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان بھی اٹھانا پڑا اور یہ نقصان آج بھی جاری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان سمیت پورے خطہ کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ،منصوبہ کی تکمیل تیزی سے جاری ہے جس کے بعد پاکستان میں صنعتی ، معاشی ، اقتصادی و سماجی انقلاب برپا ہو جائے گا جس سے غربت اور بے روزگاری کا بھی خاتمہ یقینی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سفارت کاراپنے ملک کا چہرہ ہوتے ہیں ان کی کارکردگی سے ہی ملک پہچانا جاتا ہے بین الاقوامی تعلقات کے نت نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سفارت کاروں کو مسلسل تربیت فراہم کرنا نہایت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کورسز سے سفارت کار وں کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے ۔ وفد کے اراکین نے گورنر سندھ سے صوبہ کی جاری سیاسی صورتحال ، ترقیاتی منصوبوں ، امن و امن کے لئے کئے جانے والے اقدامات ،گورنر کے آئینی کردار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے سوالات بھی کئے جن کے گورنر سندھ نے فرداً فرداً تفصیل سے جوابات بھی دیئے ۔ فارن سروسز اکیڈمی کے ڈائریکٹر پروگرامز سجاد حید ر خان نے گورنر سندھ کو بتایا کہ فارن سروسز اکیڈمی پاکستان کے تحت منعقد ہونے والے اس کورس کا دورانیہ 6 ہفتہ ہے اور اس میں 35 ممالک کے سفارت کار شریک ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.