صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ریکارڈ اقدامات اٹھائے ہیں،پرویزخٹک

غریب اورامیرمیںفرق مٹانے کا واحد راستہ تعلیمی اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا

بدھ 1 مارچ 2017 21:10

صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ریکارڈ اقدامات اٹھائے ہیں،پرویزخٹک
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک اورمشیر اطلاعات مشتاق احمد غنی نے پشاور کے نجی ہوٹل میںمنعقد ہ ورکشاپ میں شرکت کی جس کا مقصد اعلیٰ تعلیم تک رسائی اورمعیار کوبہتر بنانے کی تجاویز پرتفصیلی غورتھا ۔اس موقع پر سیکرٹری اعلیٰ تعلیم سید ظفر علی شاہ بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت نے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ریکارڈ اقدامات اٹھائے ہیں ۔

انہوںنے واضح کیاکہ غریب اورامیرمیںفرق مٹانے کا واحد راستہ تعلیمی اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں جس کے لئے موجودہ حکومت نے کئی اقدامات اٹھائے ہیں جس سے صوبے کے دور دراز علاقوں کے عوام کو تعلیم تک رسائی ممکن ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت نے تعلیم کا بجٹ 150 ارب روپے تک بڑھادیا ہے۔ اس موقع پر مشیر اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے واضح کیاکہ ماضی کی حکومتوں نے تعلیم کے شعبے میں محض اعلانات کیے۔

جس کوموجودہ حکومت عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام یونیورسٹیوں کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں جبکہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے ملک میںپہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے۔ مشتاق احمد غنی نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے صوبے بھرمیں 210 کالجز کام کررہی ہیں جبکہ 2012 میںان کالجز کی تعداد صرف 152 تھی ۔

اس کے علاوہ سرکاری کالجز میں طالبعلموں کی تعداد 180351 ہوچکی ہے جبکہ 2012 میں طالبعلموں کی تعداد 130045تھی۔ مزید براں موجودہ حکومت نے صوبے بھر میں 5 نئی یونیورسٹیاں بھی قائم کی ہیںجبکہ صوبے کی یونیورسٹیوں میںتحقیق کے فروغ کے لئے موجودہ حکومت ریسرچ گرانٹ بھی فراہم کررہی ہیں جبکہ اپلائڈ سائنسزکے شعبے میںآسٹریا کی 4 یونیورسٹیوں سے معاہدہے ہوچکے ہیں جس سے خیبرپختونخوامیںطالبعلموں کواپلائڈسائنسز پڑھائی جائیںگی اوران کوآسٹریا کی یونیورسٹیوں کی ڈگریاں دی جائیںگی۔

اس موقع پر مشتاق احمد غنی نے کہا کہ صوبے میںاعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کوالٹی سیل بھی قائم کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر مشتاق احمد غنی نے ورکشاپ کے شرکاء سے اپیل بھی کی کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لئے اصلاحات تجویزکریں اوریقین دہانی کرائی کہ موجودہ حکومت تمام وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ان تجاویز کوعملی جامہ پہنائے گی۔