ڈاکٹر سید اسلام ظفر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آ ف نیورو سائنسز کے ایڈ منسٹریٹو ڈائریکٹر مقر ر

بدھ 1 مارچ 2017 21:08

لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر سید اسلام ظفر کو لاہور جنرل ہسپتال میں نئے قائم کئے گئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کا ایڈمنسٹریٹو ڈائریکٹر مقرر کر دیاہے ۔ ڈاکٹر سید اسلام ظفر محکمہ صحت حکومت پنجاب اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے مقرر کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے ہر ہفتے کم از کم ایک جائزہ رپورٹ انتظامیہ کو پیش کرنے کے پابند ہوں گے پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب کا کہنا تھا کہ نیورو انسٹی ٹیوٹ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی طرف سے نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطے کے تمام ممالک کے شہریوں کے لئے ایک تحفہ ہے ۔

اس ادارے کا طبی معیار برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور دماغی امراض و حادثات کا شکار مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید اور بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پرنسپل ایل جی ایچ نے ڈاکٹر سید اسلام ظفر کو ہدایت کی کہ وہ PINS اور آئی سی یو میں داخل مریضوں کو ادویات کی فوری اور بلا تعطل فراہمی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کریں تاکہ مریضوں کوادویات کی فراہمی میںمشکلات پیش نہ آئیں ۔

انہوں نے کہا کہPINSکی کامیابی کیلئے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکس کے علاوہ انتظامی ڈاکٹروں کو عمدہ ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہو گا تاکہ یہ ادارہ طب کی دنیا میں شاندار مقام پا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :