اسلام آباد ہائی کورٹ نے حامد سعید کاظمی کی اپیل کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی

بدھ 1 مارچ 2017 21:06

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی ای) کے پراسیکیوٹر کی عدم پیشی کے باعث حج کرپشن کیس میں سزا کے خلاف سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی اپیل کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اپیل کی سماعت کی تو ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر موجود نہیں تھے جس پر فاضل جسٹس نے 3 مارچ تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کو دلائل دینے کی ہدایت جاری کر دی۔ واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے حج کرپشن کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے 14 سال قید اور جرمانہ کی سزا کو چیلنج کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :