وزیراعظم نوازشریف نےکل جمعرات کووفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں فاٹااصلاحات،امن وامان کی صورتحال اورموجودہ سیاسی حالات کابھی جائزہ لیاجائیگا،اجلاس میں اہم حکومتی فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 1 مارچ 2017 18:59

وزیراعظم نوازشریف نےکل جمعرات کووفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مارچ2017ء) : وزیراعظم نوازشریف نے کل وفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیاہے،جس میں فاٹااصلاحات پرغورکیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمدنوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں امن وامان کی صورتحال اورموجودہ سیاسی حالات کابھی جائزہ لیاجائے گا۔اجلاس میں وفاقی وزراء اور وزراء مملکت وزیراعظم نوازشریف کواپنی متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے بارے میں اب تک کی پیشرفت سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے۔اسی طرح اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے اہم حکومتی فیصلے بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :