پیپسی کولا پاکستان کی جانب سے ہیپاٹائٹس سی کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز

بدھ 1 مارچ 2017 21:00

پیپسی کولا پاکستان کی جانب سے ہیپاٹائٹس سی کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) پیپسی کولا پاکستان کی جانب سے ہیپاٹائٹس سی کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیاہے۔ پہلے مرحلے میں تمام ملازمین کے ٹیسٹ کیے جائینگے اور ہیپا ٹائٹس سی سے متعلق اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس مہم کا آغاز فیروز سنز لیبارٹریز کے ساتھ اشتراک کے ذریے کیا گیا ہے۔ پہلے سیشن کا انعقاد پیپسی کو ہیڈ آفس میں کیا گیا جہاں بیماری ، تدارک اور روک تھام کے حوالے سے معلومات دی گئی ۔

اس کے علاوہ ملک کے ماہر ہیپاٹالوجسٹس کی جانب سے خصوصی لیکچر بھی دیا گیا۔ سیشن کے اختتام پر تمام ملازمین میں ہیپاٹائٹس کی آگاہی سے متعلق مواد تقسیم کیا گیا۔ دنیا بھر میں ہیاٹائٹس سے متاثرہ ممالک کی لسٹ میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جس کے حوالے سے پاکستان میں صحت کے حوالے سے مزید چیلنگز درپیش ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں 2کروڑ کے قریب افراد ہیپاٹائٹس بی یا سی سے متاثرہ ہیں جبکہ اس تعداد میں اڑھائی لاکھ افراد سالانہ اضافہ ہو رہا ہے۔

اس مہم کے حوالے سے پیپسی کولا پاکستان کے کارپوریٹ افئیرز کے سربراہ خرم شاہ کا کہنا تھا کہ فیروز سنز کے ساتھ ہیپاٹائٹس کے خلاف مہم کا آغاز دراصل ملازمین کی صحت کے حوالے سے کمپنی کی کمٹمنٹ کی آکاسی کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ صحتمند ملازمین نہ صرف کمپبنی بلکہ معاشرے کے لیے بھی بہتر خدمات سر انجام دے سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے کمپنی کو اپنے 2025 ایجنڈا کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر فیروز سنس لیبارٹریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عثمان خالد وحید کا کہنا تھا کہ فیروز سنز ہمیشہ مریضوں کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لیے کوشاں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جگر کی بیماریوں کے حوالے سے ہمارا سفر 2006 میں شروع ہوا جب ہم نع ٹیکے کے ذریعے علاج متعارف کروایا جس کے بعد اورل ٹریٹمنت متعارف کروایا گیا جس سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مریضوں کو فائدہ پہنچا۔ عثمان خالد وحید کا کہنا تھا کہ پیپسی کولا پاکستان کے ساتھ اشتراک ایک خوش آئیند بات ہے جس سے پرائیویٹ سیکٹر ملازمین کو فائدہ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :