وزیر اعلیٰ نے ٹیکسلا میں 30سالہ شخص کو آگ لگانے کے واقعہ بارے سی پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی

بدھ 1 مارچ 2017 21:00

وزیر اعلیٰ نے ٹیکسلا میں 30سالہ شخص کو آگ لگانے کے واقعہ بارے سی پی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹیکسلا میں 30سالہ شخص کو آگ لگانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہی-وزیراعلی نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور متاثرہ شخص کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :