ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف 13 ویں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس چلے گئے

بدھ 1 مارچ 2017 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف 13 ویں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس چلے گئے بدھ کو نورخان ایئر بیس پر وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے معزز مہمان کو رخصت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پریس انفارمیشن آفیسر رائو تحسین علی نے ترکمانستان کے صدر کو یادگاری البم پیش کیا۔