وزیر اعظم نے مختلف ممالک کی آٹھ نمایاں شخصیات کو اقتصادی تعاون تنظیم ایوارڈ آف ایکسیلینس دیئے

ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کی منظوری منگل کو 22ویںوزارتی کونسل کے اجلاس میں دی گئی ،محمد نوزشریف

بدھ 1 مارچ 2017 20:49

وزیر اعظم نے مختلف ممالک کی آٹھ نمایاں شخصیات کو اقتصادی تعاون تنظیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء)وزیر اعظم محمد نوزشریف نے مختلف ممالک کی آٹھ نمایاں شخصیات کے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) ایوارڈ آف ایکسیلینس دیئے۔اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)13ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کی منظوری منگل کو 22ویںوزارتی کونسل کے اجلاس میں دی گئی۔

نامزد شخصیات کو یہ ایوارڈز اقتصادیات،تاریخ،ادب،فائن آرٹس،سائنس اور ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبہ میں نمایاں خدمات پر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ان ایوارڈز کے لئے 50نامزدگیاں موصول ہوئی تھیں،اس موقع پر ای سی او کے سیکرٹری جنرل خلیل ابراہیم بھی موجود تھے،جن راہنماوں کو ایوارڈ دیئے گئے ان میں افغانستان سے تاریخ، ادب اور فائن آرٹس کے شعبہ میں نمایاں خدمات پر افغانستان سے تعلق رکھنے والی سیما رسولی، سائنس و ٹیکنالوجی میں آذربائیجان کے پاشا کریموف، سائنس و ٹیکنالوجی سے ایران کے مہدی نجف پور، زراعت و ماحولیات میں نمایاں خدمات پر قزاخستان کے ملک گورلی بے یوف، تاریخ، ثقافت اور ادب میں نمایاں خدمات پر کرغزستان کے انور بیگ، آرٹ و سوشل ورک میں نمایاں خدمات پر پاکستان کے جمال شاہ، سائنس و ٹیکنالوجی میں تاجکستان کے سیدوف عبدالستار اور تعلیم کے شعبہ میں ترکی کے حسن جلال کو ای سی او ایوارڈ آف ایکسیلینس دیئے گئے۔