فی تولہ سونےکی قیمت150روپےکمی کیساتھ51ہزارروپےہوگئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 1 مارچ 2017 18:45

فی تولہ سونےکی قیمت150روپےکمی کیساتھ51ہزارروپےہوگئی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مارچ2017ء): عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کاسلسلہ جاری ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونا 8ڈالر کمی سے 1245 ڈالر فی اونس پرآگیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق  ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 150 روپے کمی کے ساتھ51 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 128روپے کمی کے ساتھ 43 ہزار714روپے کی سطح پرآگئی ہے۔