شہدادکوٹ:جھونپڑی میں آگ سے جھلس کر 2بچے جاں بحق ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 1 مارچ 2017 18:35

لاڑکانہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مارچ2017ء) : شہدادکوٹ میں جھونپڑی میں آگ لگ گئی ،جس کے نتیجہ میں جھلس کر 2بچے جاں بحق ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع شہداد کوٹ سے ملحقہ علاقے میں ایک جھونپڑی میں آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

جس میں جھلس کر2بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونیوالے بچوں میں 6سالہ سہیل اور 7بلاول شامل ہے۔پولیس نے جھونپڑی میں آگ لگنے کے واقعہ کی انکوائری شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :