ڈی رینجرز پنجاب میجر جنر ل اظہر نوید حیات خان کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

بدھ 1 مارچ 2017 20:18

ڈی رینجرز پنجاب میجر جنر ل اظہر نوید حیات خان کا لاہور کے مختلف علاقوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) ڈا ئر یکٹر جنر ل پا کستا ن رینجر زپنجا ب میجر جنر ل اظہر نوید حیات خان نے بریگیڈ ئرعاصم گردیزی کمانڈر ستلج رینجرز کے ہمر ا ہ لاہور میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نے رینجرز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اوربلند عزم وحوصلہ کو سراہا اور انھیں ہدایت کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں۔

انھوں نے پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات اور سیکورٹی کو بہتر کرنے کے لیے کوششوں کو سراہا۔رینجرز نے پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ لاہور ڈیرہ غازیخان اٹک اور راجن پور میں مشترکہ سرچ آپریشن کیے اور49مشکوک افراد کو گرفتارکیا اور بھاری تعداد میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کیا۔

متعلقہ عنوان :