ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی فروری2017ء کی کارکردگی رپورٹ جاری

5400مریضوں اور میتوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایاگیا‘ایدھی ترجمان

بدھ 1 مارچ 2017 20:01

ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کی فروری2017ء کی کارکردگی رپورٹ جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) ایدھی ترجمان کے مطابق ماہ فروری 2017ء ایدھی ویلفیئر سینٹروں کی جانب سے ملنے والی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق جس میں مختلف علاقوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والی89افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے بلا معاوضہ مختلف جگہ منتقل کیا گیا۔اور زخمی ہونے والے 227افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ4327 مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوںاور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا1073میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔16لاوارث میتوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب میتوں کوغسل،کفن کے بعدمیانی صاحب قبرستان میں دفن کیاگیا۔ بلقیس ایدھی ہوم لاہور میں داخل ہونے والی326افراد میں سے 153کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایاگیا۔اید ھی فری ڈسپنسری کے تحت9064مریضوں کوطبی امداد /ادویات فراہم کی گئیں۔ایدھی فری لنگر کے تحت 12364افراد کو ایک وقت کا کھانا فراہم کیا گیا۔ ایدھی ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کیلئے ایدھی ایمرجنسی نمبر 115پر فوری اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :