پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںظالمانہ اضافہ بلاجواز ہے‘اعجاز چوہدری

دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم جب کہ پاکستان میں بڑ ھائی جا رہی ہیں

بدھ 1 مارچ 2017 20:01

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںظالمانہ اضافہ بلاجواز ہے‘اعجاز چوہدری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںظالمانہ اضافہ بلاجواز ہے ،دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم جب کہ پاکستان میں بڑ ھائی جا رہی ہیں ِ،حکمران عوام کا خون چوسنا بند کر یں، حکمرانوںکی عیاشیوں اور لوٹ مار کی سزا عام آدمی کو مل رہی ہے ، عوام ہی پہلے ہی مہنگائی کی چکی میںپس رہے ہیں۔

وہ گذشتہ روزپارٹی دفتر میںشبیرسیال ، ثوبیہ کمال ،حاجی فیاض بھٹی اور رانا عبد السمیع کی قیادت میں ملنے والے وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔انہوںنے کہاکہ پہلے ہی روزمرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتوںآسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں ، حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عام آدمی کا جینا محال ہو چکا ہے ، حکومت فوری طورپر پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کو فوری واپس لے اور اگر حکومت عوام کو ریلیف نہیںدے سکتی تو تکلیف دینا بند کر ے، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے صنعت و زراعت کا شعبہ تباہ ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ شریف خاندان نے سب سے زیادہ ملک وقوم کو نقصان پہنچایا ہے اور سب سے زیادہ قوم کا مال لوٹا ہے پانامہ چورحکمرانوں کااقتدار آخری سانسیں لے رہا ہے ، پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں، موجودہ چور اور کرپٹ حکمران ملک وقوم کے لئے عذاب کی شکل اختیار کرچکے ہیں اور بہت جلد ان سے ہمیشہ کے لئے قوم کی جان چھوٹنے والی ہے ۔

متعلقہ عنوان :