پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ حکمرانوں کا عوام سے کھلی دشمنی کا ثبوت ہے ‘یاسمین راشد

پٹرولیم مصنوعات میںاضافے سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ اور ملک میںمہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا

بدھ 1 مارچ 2017 20:01

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ حکمرانوں کا عوام سے کھلی دشمنی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ شریف برادران نے غریب عوام کو تنگ کر نے کا تہیہ کر رکھا ہے ان کے سیاہ دورحکومت میں غریب ،غریب سے غریب تر اورامیر ،امیر سے امیر تر ہو ا ہے، (ن) لیگ کی حکومت غریب عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں ،مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،شریف برادارن کے ہوتے ہوئے قوم خوشحالی کی زندگی بسر نہیں کر سکتی اور یہ قو م کا خون نچوڑنے میںمصروف ہیں۔

انہوںنے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ حکمرانوں کا عوام سے کھلی دشمنی کا ثبوت ہے ، پی ٹی آئی اس اضافے کو مسترد کر تی ہے اورمطالبہ کرتی ہے کہ حکومت یہ ظالمانہ اضافہ فوری طور پر واپس لے ،پٹرولیم مصنوعات میںاضافے سے عام آدمی کی مشکلات میں اور روزمرہ کی اشیاء میں اضافہ ہو گا ،تحریک انصاف عوام کے بنیادی حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کرپشن ہی تمام مسائل کی جڑہے ، ملک میںکرپشن کی گنگابہہ رہی ہے جس میں شر یف برادارن اور ان کے درباری ہاتھ دھونے میں مصروف ہیں ،موجودہ چور حکمران ملکی خزانے کو لوٹ رہے ہیں ، پانامہ چور حکمرانوں نے عوام کا پیسہ اپنے اللے تللوںاور ناکام منصوبوں پر خرچ کرر ہے ہیں ، (ن) لیگ نے قوم کو غربت ، افلاس ، بے روزگاری ،بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیا ،حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :