سفارت کاروں کی تربیت نہایت اہم ہے ،کارکردگی سے ہی ملک پہچانا جاتا ہے ، محمد زبیر
عالمی تعلقات کے نت نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سفارتکاروں کو مسلسل تربیت فراہم کرنا نہایت اہم ہے، سی پیک منصوبہ گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، گورنر سندھ کی فارن سروسز اکیڈمی کے تحت غیرملکی سفارت کاروں کیلئے منعقدہ 25 ویں ایڈوانسڈ ڈپلومیٹک کورس کے 37 رکنی وفد سے گفتگو
بدھ 1 مارچ 2017 20:01
(جاری ہے)
وفد کی سربراہی فارن سروسز اکیڈمی کے ڈائریکٹر پروگرامز سجاد حید ر خان کررہے تھے ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال ، ہمسایہ ممالک سے پاکستان کے سفارتی تعلقات اوران میں مزید اضافہ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات ، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جغرافیائی اہمیت کے باعث نہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کے امن کے لئے پاکستان کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ، دنیا کو پرامن بنانے کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہمیشہ فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان بھی اٹھانا پڑا اور یہ نقصان آج بھی جاری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان سمیت پورے خطہ کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ،منصوبہ کی تکمیل تیزی سے جاری ہے جس کے بعد پاکستان میں صنعتی ، معاشی ، اقتصادی و سماجی انقلاب برپا ہو جائے گا جس سے غربت اور بے روزگاری کا بھی خاتمہ یقینی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سفارت کاراپنے ملک کا چہرہ ہوتے ہیں ان کی کارکردگی سے ہی ملک پہچانا جاتا ہے بین الاقوامی تعلقات کے نت نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سفارت کاروں کو مسلسل تربیت فراہم کرنا نہایت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کورسز سے سفارت کار وں کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے ۔ وفد کے اراکین نے گورنر سندھ سے صوبہ کی جاری سیاسی صورتحال ، ترقیاتی منصوبوں ، امن و امن کے لئے کئے جانے والے اقدامات ،گورنر کے آئینی کردار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے سوالات بھی کئے جن کے گورنر سندھ نے فرداً فرداً تفصیل سے جوابات بھی دیئے ۔ فارن سروسز اکیڈمی کے ڈائریکٹر پروگرامز سجاد حید ر خان نے گورنر سندھ کو بتایا کہ فارن سروسز اکیڈمی پاکستان کے تحت منعقد ہونے والے اس کورس کا دورانیہ 6 ہفتہ ہے اور اس میں 35 ممالک کے سفارت کار شریک ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.