’’شہبازشریف کے کام کرنے کی رفتار غیرمعمولی حد تک حیران کن‘‘

پنجاب سپیڈ دراصل ’’شہباز سپیڈ‘‘ہے‘سربراہ چینی کمپنی

بدھ 1 مارچ 2017 20:00

’’شہبازشریف کے کام کرنے کی رفتار غیرمعمولی حد تک حیران کن‘‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) ’’وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے کام کرنے کی رفتار غیرمعمولی حد تک حیران کن ہے اور ’’پنجاب سپیڈ ‘‘کا اعزاز اب ’’شہباز سپیڈ‘‘ میں بدل گیا ہے۔ پنجاب میں سی پیک کے منصوبوں کا اعلیٰ معیار اور رفتار دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور صوبے میں منصوبوں کو مثالی رفتار سے آگے بڑھانے کا کریڈٹ بلاشبہ شہبازشریف کو جاتا ہے‘‘۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارچین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن کی قیادت میںچینی کمپنی گلوبل انرجی انٹر کنکشن ڈویلپمنٹ اینڈ کارپوریشن آرگنائزیشن کے وفد کے سربراہ چن ژکیانگ نے وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کے دوران کیا- انہوں نے کہا کہ آپ کے کام کرنے کی رفتار اور انتھک محنت کا اعتراف چین میں بھی کیا جاتاہے اور آپ نے پاک چین تعلقات کو فروغ دینے اورسی پیک کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور چین کی قیادت شہبازشریف کے کام کرنے کی رفتار کی نہ صرف قدر کرتی ہے بلکہ اسے سراہتی بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :