وزیر اعلیٰ سے چینی قونصل جنرل کی قیادت میں وفدکی ملاقات

پاکستان اور چین نے منصوبوں کی شفاف اور برق رفتار تکمیل کے حوالے سے تاریخ کا نیاباب لکھا ہے‘شہبازشریف 0 میگا واٹ کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ جس نے دسمبر 2017ء میں مکمل ہونا تھا اب یہ منصوبہ مئی،جون 2017ء میں مکمل ہو گا سی پیک کے تحت معاشی تعاون کا جو آغاز ہو اہے، اس میں بے پناہ اضافہ ہو گا،سی پیک چینی صدر کا پاکستان کیلئے عظیم تحفہ ہے‘وزیراعلی پنجاب

بدھ 1 مارچ 2017 19:58

وزیر اعلیٰ سے چینی قونصل جنرل کی قیادت میں وفدکی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن کی قیادت میں توانائی کے شعبے کی چینی کمپنی کے وفدنے ملاقات کی-چینی کمپنی نے توانائی کے شعبہ خصوصا ٹرانسمیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا -وزیراعلی شہبازشریف نے چینی کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان خصوصا پنجاب میں سرمایہ کاروں کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا گیاہی-چینی کمپنی دل کھول کر سرمایہ کاری کرے ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گی-انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی مشکل کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے - سی پیک چین کے صدر کا پاکستان کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے اور سی پیک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولے ہیں-اپریل2015ء میں چین کے صدر پاکستان آئے اور 46 ارب ڈالر کے تاریخ ساز منصوبوں پر دستخط ہوئی- معاہدوں کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی تو ان پر حقیقی معنوں میں عملی کام کا آغاز بھی ہو گیا-انہوں نے کہاکہ بعض منصوبے آج آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں اور بعض منصوبے تکمیل کے قریب ہیں - پاکستان سمیت دنیا بھر نے سی پیک کے منصوبوں پر اس تیز رفتاری سے عملدرآمد ہوتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا- پاکستان میں بعض منصوبے اس برق رفتاری سے مکمل ہو رہے ہیں کہ دنیا کی تاریخ بدل رہی ہے -انہوںنے کہاکہ پاکستان میں منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل کے حوالے سے نیا ورلڈ ریکارڈ بن رہا ہے - یہ ون بیلٹ ون روڈ کا وہ شاندار ویژن ہے جو خطے میں امن اور خوشحالی لائے گا-معاشی اقدامات کے ذریعے ترقی اور خوشحالی کی تاریخ رقم ہو رہی ہے -انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین نے منصوبوں کی شفاف اور برق رفتار تکمیل کے حوالے سے تاریخ کا نیاباب لکھا ہے -1320 میگا واٹ کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ جس نے دسمبر 2017ء میں مکمل ہونا تھا اب مئی،جون 2017ء میں مکمل ہو گا -پاکستان میں اس سپیڈ سے منصوبوں کو آگے بڑھانے کی کوئی مثال موجود نہیں، بلا شبہ یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے - پاکستان اور چین کے مابین سی پیک کے تحت معاشی تعاون کا جو آغاز ہو ا اس میں بے پناہ اضافہ ہو گا-انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بڑھے گی اور کاروبارکے وسیع مواقع پیدا ہوں گی-سی پیک کے تحت جاری عظیم سفر ترقی اور خوشحالی کی منزل پر پہنچے گا - ون بیلٹ ون روڈ کے بے مثال ویژن سے پورا خطہ مستفید ہوگا - چینی کمپنی کے سربراہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ توانائی کے شعبہ خصوصا ٹرانسمیشن سیکٹر میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں-چینی کمپنی گلوبل انرجی انٹر کنکشن ڈویلپمنٹ اینڈ کارپوریشن آرگنائزیشن کے وفد میں چن ژکیانگ اور دیگر شامل تھی-صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی، چیئرمین قائداعظم سولر پارک لمیٹڈ کمپنی چوہدری عارف سعیداور چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات بھی اس موقع پر موجود تھی-