Live Updates

پی ایس ایل فائنل کے موقع پر ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ،وزیر مملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی نے قوم کو نوید سنا دی

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلیں گے ‘عابدشیرعلی

بدھ 1 مارچ 2017 19:52

پی ایس ایل فائنل کے موقع پر ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ،وزیر ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) پی ایس ایل فائنل کے موقع پر ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ،وزیر مملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی نے قوم کو نوید سنا دی ،ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابدشیرعلی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلیں گے ،پی ایس ایل فائنل کے موقع پر ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اگرپی ایس ایل فائنل میں شریک ہوئے توانہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا جوقوم سے وعدہ کیا تھا ،اس کی تکمیل کا وقت آگیا ،رمضان سے قبل قوم خوشخبری سنے گی ،8سی10ہزار میگاواٹ بجلی جلدسسٹم میں شامل ہونے والی ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں موبائل بلنگ کا سسٹم بہتر بنارہے ہیں ،موبائل بلنگ کا 94فیصد ٹارگٹ مکمل کرلیا ہے ،بجلی چوروں کیخلاف بلاتفریق کاروائی کررہے ہیں ۔

Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات