سندھ ہائیکورٹ ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس کیس کی سماعت

تین ملزمان کی ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کردی گئی

بدھ 1 مارچ 2017 19:52

سندھ ہائیکورٹ ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس کیس کی سماعت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس میں تین ملزمان کی ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کردی گئی۔سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس میں 3 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، اس سلسلے میں سابق سیکریٹری پیٹرولیم اعجازچوہدری،محمد صفدر اورعبدالحمید عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سماعت کے دوران تینوں ملزمان کی ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کردی گئی۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست نے کہا ہے کہ ریفرنس میں ڈاکٹرعاصم گرفتار جبکہ دیگر ملزمان ضمانت پر ہیں، پہلے گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت کی جائے، وکیل درخواست نے مطالبہ کیا کہ دیگرملزمان کی ضمانت میں توثیق کی درخواست بعدمیں سنی جائے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم سمیت دیگرملزمان کیخلاف 462ارب روپے کرپشن کا الزام ہے۔عدالت کی آبزرویشن کے مطابق فریقین کے وکلا پہلے مقدمات ایک ساتھ کراتے ہیں ، وکلا بعدمیں مقدمات علیحدہ کرنے کے نام پر تاخیر کرتے ہیں ، عدالت کا کہنا ہے کہ نیب وکیل نے گزشتہ سماعت پربھی اسی بنیاد پر مہلت طلب کی تھی۔