سپریم کورٹ نے پاناما سے متعلق 2 درخواستیں غیر موثر ہونے کی بناء پر نمٹا دیں

بدھ 1 مارچ 2017 19:20

سپریم کورٹ نے پاناما سے متعلق 2 درخواستیں غیر موثر ہونے کی بناء پر نمٹا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دینے اور مقدمے میں فریق بننے سے متعلق دو درخواستیں غیر موثر ہونے کی بناء پر نمٹا دیں ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو درخواستو ںکی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں کی ہے ، یا د رہے کہ بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کو ناقابلِ سماعت قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی جبکہ ایک درخواست بیرسٹر ظفر اللہ نے مقدمے میں فریق بننے کیلئے دائر کی تھی ۔

چیف جسٹس نے دونوں درخواستوں کی اپنے چیمبر میں سماعت کرتے ہوئے درخواستیں غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی ، واضح رہے کہ پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ پہلے ہی مکمل کر چکا ہے اور کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے ۔