”شہبازشریف کےکام کی حیران کن رفتار“پنجاب سپیڈدراصل”شہبازسپیڈ“ہے۔سربراہ چینی کمپنی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 1 مارچ 2017 17:55

”شہبازشریف کےکام کی حیران کن رفتار“پنجاب سپیڈدراصل”شہبازسپیڈ“ہے۔سربراہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مارچ2017ء) : ”وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے کام کرنے کی رفتار غیرمعمولی حد تک حیران کن ہے اور ”پنجاب سپیڈ “کا اعزاز اب ”شہباز سپیڈ“ میں بدل گیا ہے۔ پنجاب میں سی پیک کے منصوبوں کا اعلیٰ معیار اور رفتار دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور صوبے میں منصوبوں کو مثالی رفتار سے آگے بڑھانے کا کریڈٹ بلاشبہ شہبازشریف کو جاتا ہے“۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارچین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن کی قیادت میں چینی کمپنی گلوبل انرجی انٹر کنکشن ڈویلپمنٹ اینڈ کارپوریشن آرگنائزیشن (GEIDCO )کے وفد کے سربراہ چن ژکیانگ (Mr.Chen Zhiqiang )نے وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کے دوران کیا- انہوں نے کہا کہ آپ کے کام کرنے کی رفتار اور انتھک محنت کا اعتراف چین میں بھی کیا جاتاہے اور آپ نے پاک چین تعلقات کو فروغ دینے اورسی پیک کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور چین کی قیادت شہبازشریف کے کام کرنے کی رفتار کی نہ صرف قدر کرتی ہے بلکہ اسے سراہتی بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :