ترک کمانڈر ہولوسی آکار کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات ،پیشہ ورانہ امور اور پاک ترک دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کی خطے میں امن استحکام کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی ، کثیرالملکی مشق امن میں ترک بحریہ کی بھرپور شرکت کی تعریف

بدھ 1 مارچ 2017 19:17

ترک کمانڈر ہولوسی آکار کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات ،پیشہ ورانہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء)ترکی کی مسلح افواج کے کمانڈر ہولوسی آکار نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سے ملاقات کی،ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترک کمانڈر نے سمندر میں امن و استحکام کے قیام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو ترکی کی مسلح افواج کے کمانڈر ہولوسی آکار نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سے ملاقات کی۔

جنرل ہولوسی آکار کی ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملاقات نیول ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی۔ملاقات میں پاک بحریہ کے سربراہ نے خطے میں امن استحکام کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی اور کثیرالملکی مشق امن میں ترک بحریہ کی بھرپور شرکت کو سراہا۔ترک کمانڈر نے سمندر میں امن و استحکام کے قیام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔