میکسیکو چین کے ساتھ سرمایہ کاری کے حصول اور برآمدات کے مواقعوں کو فروغ دیتا رہیگا

امریکہ کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بارے میں سینیٹ میں سماعت کے دوران بیان ایشیاء کی اس بڑی مارکیٹ تک میکسیکو کے برآمد کنندگان کی رسائی میں اضافہ کیا جائیگا

بدھ 1 مارچ 2017 19:15

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) میکسیکو کے وزیر خارجہ لوئس وائیڈی گیرے نے گذشتہ روز کہا کہ میکسیکو چین میں سرمایہ کاری اور برآمدات کے مواقعوں کا حصول جاری رکھے گا ، امریکہ کے ساتھ میکسیکو کے کشیدہ تعلقات کے بارے میں سینیٹ میں سماعت کے دوران وائیڈی گیرے نے 280ارکان پر مشتمل اسمبلی کو از سرنو یقین دہانی کرائی کہ میکسیکو چین کے ساتھ مراسم کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان انتہائی اہم تجارتی مراسم ہیں ، بالخصوص چین سے میکسیکو کی درآمدات کی وجہ سے جس کی مالیت قریباً 70ملین امریکی ڈالر ہے ۔انہوں نے کہا کہ میکسیکو کے اہم مقاصد میں ایک مقصد یہ ہے کہ اس دوست ملک کو اپنی برآمدات میں اضافہ کرکے چین کے ساتھ زیادہ تجارتی توازن قائم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہم نے 2013ء میں جامع سٹرٹیجک پارٹنر شپ قائم کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جہاں تک میکسیکو کا تعلق ہے چین بنیادی ڈھانچے ،مینوفیکچرنگ یا فنانشل سیکٹروں میں سرمایہ کاری کے حصول کیلئے اہم موقعہ فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس راستے پر گامزن رہیں گے، ہم چین کے قریب ہونے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، ہم سرمایہ کا حصول جاری رکھیں گے اور مواقعوں کو فروغ دینا جاری رکھیں گے تا کہ میکسیکو کے برآمد کنندگان اس بڑی ایشیائی مارکیٹ تک اپنی رسائی میں اضافہ کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :