Live Updates

مصروف نہ ہوا تو پی ایس ایل فائنل دیکھنے ضرور جائوں گا،پاکستان میں انٹر نیشنل کھلاڑیوں کا آنا کھیل کیلئے اچھا شگون ہے، میڈیا ہمارا ساتھ دے تو اگلے سال کراچی میں بین الاقوامی میچز کرائیں گے

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 1 مارچ 2017 19:13

مصروف نہ ہوا تو پی ایس ایل فائنل دیکھنے ضرور جائوں گا،پاکستان میں انٹر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مصروف نہ ہوا تو پی ایس ایل فائنل دیکھنے لاہور ضرور جائوں گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا خوشی کی بات ہے ، پاکستان میں انٹر نیشنل کھلاڑیوں کا آنا کھیل کے لیے اچھا شگون ہے، میڈیا ہمارا ساتھ دے تو اگلے سال کراچی میں بین الاقوامی میچز کرائیں گے۔وزیر اعلی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں پی ایس ایل فائنل کا دعوت نامہ مل گیا ہے ، مصروفیت نہ ہوئی تو فائنل دیکھنے ضرور جا?ں گا اور اگر لاہورنہ جاسکا تو ٹی وی پر فائنل ضروردیکھوں گا۔

Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات