میرپور میں محکمہ برقیات اور واٹر سپلائی کی غفلت لاپرواہی سے شہری پریشانی اور اذیت کا شکار ہوچکے ہیں ‘مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ‘وزیر اعظم فاروق حیدر ان محکمہ جات کی بے لگام افسر شاہی کو لگام دیں

آزادجموں وکشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر سکندر لطیف برلاس کی بات چیت

بدھ 1 مارچ 2017 19:06

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) آزادجموں وکشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر سکندر لطیف برلاس نے کہا ہے کہ میرپور میں محکمہ برقیات اور واٹر سپلائی کی غفلت لاپرواہی سے شہریوں کو شدید پریشانی اور اذیت کا شکار ہوچکے ہیں مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان ان محکمہ جات کی بے لگام افسر شاہی کو لگام دیں اور میرپور کے عوام کو مسائل سے نجات دلائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سکندر لطیف برلاس نے کہا کہ سیکٹر F/3پارٹ III,II,I،کھمبال کلیال B/5میں پانی کی شدید قلت ہے اور بعض علاقوں میں پانی اور گٹررمکس ہوچکے ہیں محکمہ انسانی زندگیوں سے کھیل رہا ہے جس کی شکایات محکمہ کے S.

(جاری ہے)

Eکوشکایات کے باوجودمحکمہ ٹس سے مس نہیں ہوا جبکہ محکمہ برقیات کے ٹرانسفارمر خراب اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی بند ہے انہوں نے کہا کہ انڈسٹری ،کاروبار ی حلقے اور عوام الناس پریشانی کا شکار ہیں عوام ایم ایل اے کی راہیں دیکھ رہی ہیں او ران کے ایکشن کی منتظر ہے انہوں نے کہا کہ میرپور کے ایم ایل اے چوہدری سعید کو عوام کے دکھوں کا مدوا کرنا چاہیے ،سوئی گیس ،پانی ،بجلی سیوریج کے نظام کو درست کرانے کے لئے اقدامات اٴْٹھانے چاہیں ۔

متعلقہ عنوان :