ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر کی زیر صدارت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس

5 مسودات قوانین پاس کر لیئے گئے‘ 5ورکنگ ڈیز میں مجموعی طور پر 22مسودات قوانین پاس کئے گئے

بدھ 1 مارچ 2017 19:01

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر کی صدارت میں شروع ہوا۔اجلاس میں5 مسودات قوانین پاس کر لیئے گئے۔ 5ورکنگ ڈیز میں مجموعی طور پر 22مسودات قوانین پاس کر لیئے ہیں جو اسمبلی کی جمہوری تاریخ میں سنہری مقام کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مجموعی طور پر قانون سازی پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔

کمیٹیز سسٹم کو فعال کرنے کے لیئے بااختیار بنایا گیا ہے۔ وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ نثار احمد خان کہا کہ مختصر عرصہ میں بہترین قانون سازی کرنے پر پورا ایوان مبارکباد کا مستحق ہے۔ موجودہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ کمیٹیز سسٹم کو زیادہ سے زیادہ باوقار بنایا جائے، کیونکہ جمہوریت کا استحکام تب ہی ممکن ہے جب کمیٹیز فعال کردار ادا کریںگی۔

(جاری ہے)

ممبر اسمبلی چوہدری مسعود خالد نے کہا کہ ممبران اسمبلی کی مراعات علاج معالجہ سمیت سہولیات بہتر کی گئی ہیں۔ کمیٹیز کو فعال بنایا گیا ہے۔ موجودہ حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔35سو سے زائد لیڈی ہیلتھ وزیٹر و دیگر کو مستقل کیا گیا ہے جو کہ موجودہ حکومت کا اہم کارنامہ ہے۔ اس سے علاج معالجہ کی سہولیات میں بھی بہتری آئے گی ہیلتھ سے متعلقہ سٹاف اپنا بھرپور کردار ادا کر کے مزید نکھار پیدا کرے گا۔

اجلاس میںممبر اسمبلی حافظ محمد احمد رضا قادری کی تحریک پر پرائیویٹ بل کی بھی ایوان میں منظوری دی گئی جس میں ایمرجنسی ریسکیو 1122کو باضابطہ ادارے کے طور پر منظوری دی گئی ہے۔ ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر نے اسی کے ساتھ صدر آزاد کشمیر کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا اور اجلاس غیر معینہ مُدت کے لیئے ملتوی ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :