اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس ، مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افراد کو ایوارڈ سے نوازاگیا

بدھ 1 مارچ 2017 18:56

اقتصادی تعاون تنظیم  اجلاس ، مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء)اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہ اجلاس کے موقع پر مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افراد کو ای سی او ایوارڈ دیئے گئے،ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پاکستان،افغانستان،تاجکستان،کرغزستان،ترکی،ایران کے نمائندگان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہ اجلاس کے موقع پر مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افراد کو ای سی او ایوارڈ دیئے گئے،افغانستان کی سیمارسولی کو تاریخ اور ثقافت کے شعبے میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا،ایران کے محمد مہدی نجف کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایوارڈ دیا گیا،کرغزستان کے ڈاکٹر انور بیگ موکیف کو تاریخ،ثقافت اور فائن آرٹس کے شعبہ میں ایوارڈ دیا گیا،جمال شاہ کو سماجی کاموںا ور فنون لطیفہ کے شعبے میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا،تاجکستان کے سائدوف عبدالستار کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایوارڈ دیا گیا،ترکی کے حسن جلا ل حسین کو تعلیم کے شعبے میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا۔

…(خ م)