بیجنگ۔تیانجن۔ہیبی میں کہر آلوددھند کی کثافت میں 30فیصد کمی ہوئی ہے ، تحقیق

بدھ 1 مارچ 2017 18:56

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء)بیجنگ،تیانجن،ہیبی میںکہر آلود دھند کا باعث بننے والے باریک ذرات پی ایم 2.5کی اوسط کثافت 2013سے 2016تک 26.5مائیکروگرام کی مکعب میٹر یا 30فیصد گر گئی ۔ یہ بات چین کی سائنسز اکیڈمی (سی اے ایس) کی طرف سے بدھ کو جاری کئے جانیو الے سٹیلائٹ ڈیٹا میں بتائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سی اے ایس نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس اس کی وجوع ، پیشگی انتباہ ، پیشن گوئی کے علاوہ صاف کوئلے کی ٹیکنالوجی کے بارے میں اپنے محققین کے نتائج کا انکشاف کیا ۔

ریموٹ سینسنگ سٹیلائٹ ڈیٹا کے مطابق علاقے میںکہر آلود دھند کی کثافت میں مجموعی کمی کے باوجود موسم سرما کے دوران بیجنگ میں فضائی کوالٹی ابتر ہوگئی ۔ ریموٹ سینسنگ انسٹیٹیوٹ اور سی اے ایس کے ڈیجیٹیل ارتھ کے سربراہ گوشنگ فا نے کہا کہ ریموٹ سینسنگ سٹیلائٹ ڈیٹا نے ثابت کردیا ہے کہ بیجنگ نے کہر آلوددھند اور کہر پر قابو میں پیش رفت کی ہے تاہم 2016کے سرما کے بعد سے آلودگی کی ابتر صورتحال کے بارے میں عوامی شکایت بھی جائز ہیں ۔