خوش کن پی ایم ڈیٹا کی بدولت چینی سٹاکس کے حصص کی شرح میں اضافہ

بدھ 1 مارچ 2017 18:56

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء)دو علیحدہ پیمانوں کے یہ دکھانے کے بعد کہ فروری میں مینو فیکچرنگ کارکردگی میں اضافہ ہوا بدھ کو چینی حصص کی شرح بڑھ گئی ۔ بینچ مارک شنگھائی کمپوزیٹ انڈیکس 0.16فیصد کے اضافے سے 3246.93پوائنٹس شینزن کمپوننٹ انڈیکس 0.26فیصد کے اضافے سے 10418.62پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مجموعی کاروباری حجم گزشتہ روز کے کاروباری روز کی51 484.بلین یوئین سے بڑھ کر 570.22بلین یوئین (قریباً82.46بلین امریکی ڈالر) رہا ۔

سرکاری اعدادوشمار میں بدھ کو بتایا گیا کہ چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) جنوری میں51.3سے فروری میں توقع سے زیادہ تیزی سے ساتھ بڑھ کر 51.6ہوگیا۔ کائیشن چائنہ جنرل مینو فیکچرنگ پی ایم آئی جنوری میں 51.07سے بڑھ کر گزشتہ ماہ 51.7ہوگیا ۔ اس اعدادوشمار سے اندازہ ہوتا ہے کہ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں حالات میں قدرے کمی سے اضافہ ہوا ہے ۔