یوایس ایڈ کے تعاون سے شر وع 5روز ہ گل فوڈ ایکسپو 2017 ( کل) اختتام پذیر ہوگی

ایکسپو میں پاکستانی زرعی برآمدات کے فروغ میں امریکہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے نے خصوصی تعاون کیا پاکستانی سفارت خانے کی دبئی اور گلف کارپوریشن کونسل کی تجارتی کمیونٹی اور متوقع خریداروں کیلئے تیسرے سالانہ پاکستان ٹیسٹ ڈنر کی میزبانی ،ا اعلیٰ معیار کے حلال گوشت، بیش قیمت سبزیوں اور کنو کے ڈنر پر سیمپل لئے

بدھ 1 مارچ 2017 18:43

یوایس ایڈ کے تعاون سے شر وع 5روز ہ گل فوڈ ایکسپو 2017 ( کل) اختتام پذیر ہوگی
اسلام آباد/دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) امریکہ کے بین الاقوامی ترقیاتی ادارے یوایس ایڈ کے تعاون سے شر وع ہونے والی پانچ روز ہ گل فوڈ ایکسپو 2017 آج اختتام پذیر ہورہی ہے ، یوایس ایڈنے اپنے پاک امریکہ زرعی ترقی کے لئے شراکتی منصوبے کے تحت پاکستان کے زرعی پیداوار اور برآمدات کے وفد کی گل فوڈ ایکسپو 2017 میں شرکت ممکن بنانے کے لئے مدد فراہم کی ہے۔

یہ سالانہ ایونٹ دبئی میں 26 فروری سے شروع ہو ا جو (کل ) 2 مارچ بروز جمعرات تک منعقد ہورہا ہے ۔اس تقریب میں پاکستان کے 15 رکنی وفد کی شرکت یوایس ایڈ کی جانب سے پاکستانی زرعی مصنوعات کے لئے منڈیوں کے امکانات بڑھانے کے وسیع تر اقدامات میں سے ایک ہے۔گل فوڈ نمائش اور کانفرنس میں 120 ممالک سے پانچ ہزار سے زائد وفود شرکت کر کے اپنی علاقائی خوراک کی مصنوعات کی نمائندگی کرتے ہیں، نیز ہر قسم کے ذائقہ جات، رجحانات، اور خوراک اور مشروبات میں تمام دنیا میں ہونے والی نئی نئی اختراعات بھی پیش کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

نمائش اور جدید ٹیکنالوجی کے فوری مظاہروں کے علاوہ کانفرنس میں خوراک کی سائنس اور پراسسنگ، خوراک کے تحفظ اور حلال مارکیٹ کی ترقی پر گفتگو بھی کی جاتی ہے ۔ یوایس ایڈ پاکستان کی بوتھ سپیس کے علاوہ پاکستانی برآمد کنندگان اور پراسسنگ کرنے والوں کی مدد کے لئے کاروبار تجارتی سہولت سنٹر بھی قائم کر رہا ہی. یہ سنٹر پاکستانی وفد کے ارکان کی جانب سے کاروباری ملاقاتوں اور صنعتی نیٹ ورکنگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

یوایس ایڈکی جانب سے پاکستان کے لئے نئی منڈیوں تک رسائی میں تعاون کے پروگرام کے تحت دبئی میں پاکستانی سفارت خانے نے دبئی اور گلف کارپوریشن کونسل کی تجارتی کمیونٹی اور متوقع خریداروں کے لئے تیسرے سالانہ پاکستان ٹیسٹ ڈنر کی میزبانی کی۔ میزبانوں نے پاکستان کے اعلی معیار کے ہلال گوشت، بیش قیمت سبزیوں اور کنو کے ڈنر پر سیمپل لئے۔دبئی میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل کونسلر ناصر خان کا کہنا تھا، "ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی گل فوڈ 2017 میں شرکت پاکستان کی بیش قیمت، آف سیزن سبزیوں، میعاری ہلال گوشت اور کنو کی پروموشن کے لئے بہت اہم ثابت ہوگی۔

" ان کا مزید کہنا تھا کہ "یہ نمائش پاکستانی برآمد کنندگان اور پراسسنگ کرنے والوں کو اپنی زرعی پیداوار کی نمائش اور نئی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے مزید امکانات میسر آئیں گے۔ یوایس ایڈ کی جانب سے پاک امریکہ زرعی منڈیوں کی ترقی کے لئے شراکت کا آغاز فروری 2015 میں پاکستان کی زرعی مصنوعات جن میں گوشت، سبزیاں، آم اور سٹرس مصنوعات شامل ہیں، کی بین الاقوامی فروخت کو بڑھانے کے لئے کیا گیا۔یہ شراکت تکنیکی قابلیت اور پیداوار کو بہتر بنانے اور کسانوں، پراسسنگ کرنے والوں، برآمد کنندگان، دیگر خدمات فراہم کرنے والوں اور پاکستان سے زرعی مصنوعات خریداروں کے مابین تعاون بھی بہتر کرتا ہی.

متعلقہ عنوان :