وزیراعظم سے ترکمانستان کے صدر قربان علی کی ملاقات،ای سی او سربراہ اجلاس کی کامیابی پر مبارکباد

ای سی او اجلاس مستقبل کی ترقی کا راستہ متعین کرے گا ،تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل چاہتے ہیں، نوازشریف

بدھ 1 مارچ 2017 18:43

وزیراعظم سے ترکمانستان کے صدر قربان علی  کی ملاقات،ای سی او سربراہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف سے ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف نے ملاقات کی،وزیراعظم نے ای سی او اجلاس میں شرکت پر ترکمانستان کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔بدھ کو وزیراعظم محمد نوازشریف سے ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترکمانستان کے صدر نے وزیراعظم محمد نوازشریف کو اجلاس کی کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نے ای سی او اجلاس میں شرکت پر ترکمانستان کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ای سی او اجلاس مستقبل کی ترقی کا راستہ متعین کرے گا،ترکمانستان کے ساتھ توانائی اور بنیادی ڈھانچے میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں،تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل چاہتے ہیں۔…(خ م)