پاکستان مشکل وقت میں تاجکستان کو 50کروڑ فراہم کریگا‘تجارت،توانائی اور دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا جائیگا

وزیراعظم نوازشریف کا تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات میں تاجکستان میں موسم کی شدت کے باعث قیمتی جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

بدھ 1 مارچ 2017 18:39

پاکستان مشکل وقت میں تاجکستان کو 50کروڑ فراہم کریگا‘تجارت،توانائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے تاجکستان میں موسم کی شدت کے باعث قیمتی جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس مشکل وقت میں تاجکستان کو 50کروڑ فراہم کرے گا،تجارت،توانائی اور دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف نے اجلاس میں طے پانے والے اتفاق رائے سے رکن ملکوں میں تعاون فروغ پائے گا،رکن ملکوں کے درمیان تجارت،توانائی،زراعت،صنعت کے شعبوں میں تعاون مستحکم ہوگا۔

وزیراعظم نوازشریف نے تاجکستان میں موسم کی شدت کے باعث قیمتی جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا پاکستان اس مشکل وقت میں تاجکستان کو 50کروڑ کی امداد فراہم کرے گا،دونوں رہنمائوں نے کاسا 1000منصوبے پر پیشرفت میں اطمینان کا اظہار کیا۔نوازشریف نے کہا کہ تجارت،توانائی اور دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔…(خ م)