شیخوپورہ‘ لیسکو حکام کا چھاپہ‘ 7 بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار

بدھ 1 مارچ 2017 18:39

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) اسٹنٹ مینجر آپریشن لیسکو خانقاہ ڈوگراں اور چھاپہ مار ٹیم نے دوران چیکنگ 7بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں چوری کرتے ہوئے پائے جن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ تھانہ کی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،اسٹنٹ مینجر آپریشن لیسکو خانقاہ ڈوگراں مستجاب حسین کی جانب سے تھانہ خانقاہ ڈوگراں پولیس کو دی جانے والی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ لیسکو کی چھاپہ مار ٹیم نے دوران چیکنگ صارفین غلام حسین ،رضوان سکنائے کلسیاں،افضال سکنہ چھاپانوالی،محمد رمضان سکنہ محلہ امام بارگاہ،محمد نصیر،مشتاق احمد،محمد رضوان سکنائے چارچک کو محکمہ واپڈا کی بجلی چوری کرتے ہوئے پایا جن کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ساتوں بجلی چوروں کے کلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :