سرگودھا میں دوران ڈکیتی 6بچوں کے باپ کو قتل کرنے کے خلاف اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع

بدھ 1 مارچ 2017 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے سرگودھا میں دوران ڈکیتی 6بچوں کے باپ کو قتل کرنے کے خلاف اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

چک 91کا رہائشی ناصر محنت مزدوری کرتا تھا گھر واپسی پر ڈاکوں نے دوران ڈکیتی مذمت پر اس کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔بعد ازراں مقتول کے اہلخانہ نے لاش جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔کیاپولیس نے ابھی تک واقعہ کا مقدمہ کرلیا ہے اور کتنے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :