کابل میں پولیس اسٹیشن اور انٹیلی جنس کے دفتر پر خودکش حملہ اور فائرنگ ایک شخص ہلاک ، 35زخمی،طالبان نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

بدھ 1 مارچ 2017 18:32

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس اسٹیشن اور انٹیلی جنس کے دفتر پر خودکش حملے اور فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 35زخمی ہوگئے ،طالبان نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بدھ کو ہونے والے خودکش کار بم حملے کے بعد پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو ا ہے ۔

(جاری ہے)

افغان عہدیداروں نے کہا ہے کہ ایک خودکش کار بم دھماکے میں دارالحکومت کابل کے مغرب میں ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔۔دریں اثنا حکام کے مطابق مشرقی افغانستان میں ایک پیدل خودکش بمبار نے کابل کے مشرقی علاقے میں دھماکا کیا۔دوسرے خودکش بم دھماکے کا ہدف افغان نیشنل انٹیلی جنس کا ایک دفتر بتایا جاتا ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔