بجلی چوروںکے خلاف کیسکومجسٹریٹ کی کارروائی ،الیکٹرسٹی ایکٹ کے تحت کوئٹہ میں 17 افرادبجلی چوی پر گرفتار

بدھ 1 مارچ 2017 18:32

کوئٹہ۔ یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرکی خصوصی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سپیشل مجسٹریٹ کیسکوسینٹرل سرکل نے ایگزیکٹوانجینئرکیسکوسٹی ڈویژن شاہدرئیسانی کے ہمراہ سٹی ڈویژن کے متعلقہ مختلف علاقوںمیں بجلی چوروںکے خلاف کارروائی کی ۔

اس دوران الیکٹرسٹی ایکٹ کے تحت 17صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

جنھیں سپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیاجہاں انھیں جرمانہ کی سزاسنائی گئی۔بعدازاں جرمانہ کی ادائیگی کے بعد تمام گرفتارافراد کو رہاکردیاگیا۔علاوہ ازیں بقایاجات کے حامل اورجرمانہ کی مدمیں لاکھوں روپے وصول بھی کئے گئے ۔ کارروائی میں ایس ڈی اولیاقت بازارسب ڈویژن علی بخش بگٹی،لائن سپرنٹنڈنٹ بیگ محمددہواراورپولیس پارٹی پرمشتمل ٹیم نے حصہ لیا۔

یسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چوری کی روک تھام اوربجلی چوروں کی نشاندہی میں کیسکوسے تعاون کریں ۔ علاوہ ازیں غیرقانونی طورپرلگائے گئے کنڈے بھی فوری طورپرہٹادیں بصورت دیگراُن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :