اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے احکامات واپس لے لئے‘ چیئرمین نادرا عدالت پہنچ گئے ،عدم حاضری پر عدالت سے معافی مانگ لی، تین مارچ کو پیش ہونے کی یقین دہانی

بدھ 1 مارچ 2017 18:29

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ..
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے احکامات واپس لے لئے۔ چیئرمین نادرا وکیل کے ہمراہ ہائی کورٹ پہنچ گئے عدم حاضری پر عدالت سے معافی مانگتے ہوئے تین مارچ کو پیش ہونے کی یقین دہانی کروادی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے 2016 میں چیرمن نادرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار وقاص ملک ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نادرا نے 2010 کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا ہے عدالتی فیصلے کے مطابق چیئرمین نادرا ایف آئی اے اور پولیس کو ریونیو کے لیے بائیومیٹرک سسٹم تک رسائی دینے کا حکم دیا گیا تھا جس پر تا حال عمل نہیں کیا گیا کمشنر اسلام آباد حکم ماننے کو تیار ہیں لیکن چیئرمین نادرا عدالتی فیصلے پر عمل در آمد کرنے سے گریزاں ہیں جس پر عدالت نے چئیرمین نادرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کیئے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں چیرمن نادرہ عثمان موبین اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عدم حاضری پر عدالت سے معافی مانگ لی۔ چیرمن نادرا نے عدالت کو بتایا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکا لہذا وارنٹ گرفتاری کے احکامات واپس لئے جایئے ۔عدالت نے وارنٹ گرفتاری کے احکامات واپس لیتے ہوئے چئیرمین نادرا کو 3 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :