ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ،ْ2017میں بھی پالیسی پر عملدرآمد جاری رہیگا ،ْقمر زمان چوہدری
بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے ،ْ چیئر مین نیب
بدھ 1 مارچ 2017 18:22
(جاری ہے)
چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم نے نیب بلوچستان بیورو کی سال 2016ء کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انسپکشن سے متعلق چیئرمین نیب کو بریفنگ دی اور بلو چستان بیورو کی خوبیوں اور خامیوں سے آگاہ کیا تاکہ مستقبل میں ان خامیوں پر قابو پایا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ قمر زمان چوہدری نے چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد جہاں نیب میں بہت ساری اصلاحات متعارف کرائیں وہاں انہوں نے نیب کے تمام علاقائی دفاتر اور نیب ہیڈ کوارٹر کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے معیاری گریڈنگ کا نظام وضع کیا،اس نظام کے تحت نیب کے تمام بیوروز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے رواں سال اب تک نیب کے کراچی ، ملتان ،خیبر پختونوا،لاہور،سکھر اور راولپنڈی بیورو کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ نیب بلوچستان نے 2016ء کے دوران223 میں سے 189 شکایات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا ہے۔ 165 انکوائریوں میں سی 107 کو مکمل کیا گیا ہے جبکہ 37 انویسٹی گیشن میں سے 20 انوسٹی گیشن مکمل کی گئیں۔ نیب بلوچستان نے 20 بدعنوان افراد کو گرفتار کیا اور بدعنوانی کے 14 ریفرنس عدالتوں میں دائر کئے ۔ نیب بلوچستان نی2016ء کے دوران بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 1615.509 ملین روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے‘ بدعنوانی سے نہ صرف ترقی کا عمل بلکہ قانون کی حکمرانی دائو پر لگ جاتی ہے‘ اس سے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں بلکہ قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے،نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کا اعلی ادارہ ہے،جو کہ آگاہی ،تدارک اور قانون پر عملدرآمد کے ذریعے ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے ،نیب نے بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی ہے ، انہوں نے کہا کہ چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کے معیاری مقداری جائزہ کے مطابق بلوچستان بیورو نے آپریشنل ایفیشینسی انڈیکس میں80.60 فیصد کے ساتھ آئوٹ سٹینڈنگ/ایکسیلینٹ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے ڈی جی بلوچستان نیب بیورو میجر (ر)طارق محمود کی قیادت میں نیب بلوچستان بیورو کی کارکردگی کو سراہا اور نیب کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے نیب بلوچستان کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے میرٹ اور شواہد پر قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے کہ چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ ایوولیشن ٹیم کے کام کو بھی سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.