حسین نواز کا این ٹی این نمبر درست اور قانونی حیثیت رکھتا ہے ،ْ ایف بی آر نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کر ادیا

بیرون ملک آف شور کمپنیوں کے بیرون ملک افراد سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں ،ْ بیان

بدھ 1 مارچ 2017 18:22

حسین نواز کا این ٹی این نمبر درست اور قانونی حیثیت رکھتا ہے ،ْ ایف بی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کے این ٹی این نمبر سے متعلق اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے حسین نواز کے نیشنل ٹیکس نمبر سے متعلق جواب سپریم کور ٹ میں جمع کراتے ہوئے کہا کہ حسین نواز کا 1995ء میں جاری ہونے والا این ٹی این نمبر درست ہے ۔

ایف بی آر کے جواب میں کہا گیا کہ حسین نوا ز کا این ٹی این نمبر آج بھی قانونی حیثیت رکھتا ہے ۔ایف بی آر قانون کے مطابق آف شو ر کمپنیوں سے متعلق کام کر رہا ہے ۔بیرون ملک آف شور کمپنیوں کے بیرون ملک افراد سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور صرف بیرون ملک مقیم افراد کے بیان پر ہی اکتفا نہیں کیا جا رہا ۔